ضلع کچہری: کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی، مسلم لیگ کے ورکر  اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی

May 19, 2023 | 11:46:AM
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ضلع کچہری میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے ورکر اور وکلاء کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔

ضلع کچہری میں کیپٹن صفدر کی ہیشی کے موقع پر  مسلم لیگ ن کے ورکر  جہاں زیب اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی، اسی  دوران  ورکر جہاں ِزیب  کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔ وکلا نے جہان زیب کو پکڑ لیا  اور تلخ کلامی کے بعد سنیر وکلا نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں: ظل شاہ قتل کیس اورجلاؤگھیراؤکامعاملہ، عمران خان کو انسدادِ دہشتگردی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ضلع کچہری میں کیپٹن صفدر پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے کہ کسی نے  کیپٹن صفدر پر آواز کس دی۔ جس پر ورکر  جہاں زیب  اور کیپٹن صفدر کے گارڈ آواز   کسنے والے کے پیثھے بھاگ کھڑے ہوے  اور گالم گلوچ کرنے لگے۔ ورکر اور گارڈز کے گالم گلوچ کرنے پر وہاں کھڑے وکلاء مشعل ہو گئے، انہوں نے ورکر کو تعاقب کے بعد پکڑ لیا۔ کافی دیر تلخ کلامی ہوئی اور ورکر جہاں زیب کے کپڑے پھٹ گئے۔ پولیس نے ورکر کو پکڑلیا بعد ازاں وکلا نے جہاں زیب کو چھوڑوا کر  معاملہ رفع دفع کرادیا۔