جدہ: مقامی عدالت کے دو اہلکار رشوت لیتے گرفتار، ویڈیو منظر عام پرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ انٹی کرپشن کمیشن نے جدہ میں رشوت لینے کے الزام میں جنرل کورٹ کے 2 اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
انٹی کرپشن کمیشن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایمن عبدالرزاق محمد صلواتی کو اڑھائی لاکھ ریال رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
صلواتی جدہ جنرل کورٹ میں چھٹے گریڈ کا ملازم ہے۔ اس نے اپیل کورٹ میں کیس کی کارروائی کرانے اور عدالتی فیصلہ ختم کرانے کیلئے مقامی شہری سے 5 لاکھ ریال رشوت کے طور پر طے کیے تھے۔ عدالت کی جانب سے مقامی شہری پر 73 لاکھ 17 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
#نزاهة.. مباشرة قضية رشوة واستغلال نفوذ وظيفي من قبل موظفين بالمحكمة العامة في #جدة مقابل الحصول على 250 الف ريال #السعودية pic.twitter.com/1ukVStvi2k
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) May 18, 2023
انٹی کرپشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جدہ جنرل کورٹ کے دفتر کے ڈائریکٹر علی محمد احمد الدوقی کو رشوت کیس میں گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے مذکورہ کیس میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے سوا لاکھ ریال رشوت کے طور پر وصول کرنے تھے۔
انٹی کرپشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایمن نے رشوت کی رقم وصول کی تھی اور اس سلسلے میں علی الدوقی کےساتھ تمام معاملات طے کر لیے تھے۔ رشوت کی رقم میں سے اسے ایک لاکھ 25 ہزار ریال علی الدوقی کو دینے تھے۔