جمائما نے پاکستانی عوام کو جعلی اکاؤنٹس پر خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب دیسک) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی عوام کو خبردار کردیا۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرزانہ امجد نامی ایک صارف کے سوال کے جواب میں ایلون مسک کا ٹوئٹر پر اصل اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے بلیو ٹکس کی بحالی کے لیے شکریہ ادا کیا۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ میرے بچوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں جوکہ ایک سیاسی ایجنڈے کے تحت جعل سازوں نے پاکستان سے بنائے ہیں۔
Thanks @elonmusk
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) May 18, 2023
Fake accounts pretending to be my children, created by imposters with a political agenda in Pakistan. This is exactly what I feared would happen when you took away Twitter’s verification blue ticks. FYI my children are not on social media & have no plans to be. https://t.co/60p8lTSwoU
اُنہوں نے لکھا کہ ’یہی وہ چیز ہے جس کا مجھے اس وقت ڈر تھا جب ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے موجود بلیو ٹکس کو ہٹا دیا تھا‘۔
مزید پڑھیں: آپ کے پاس پیسے ہیں تو خلا میں بھی شادی کرسکتے ہیں
جمائما گولڈ اسمتھ نے سوال کرنے والی ٹوئٹر صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’آپ کی اطلاع کے لیے بتا دوں کہ میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا سوشل میڈیا پر آنے کا کوئی ارادہ ہے‘۔