لفٹ لینے والا جوڑا ڈاکونکلا،چھترول کے بعدپولیس کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سفیر رضا مغل) لفٹ لینے والا جوڑا ڈاکونکلا،شہریوں نےچھترول کے بعدپولیس کے حوالے کردیا ۔ کوہالہ مظفرآباد روڈ پر ایک خاتون اور مرد کی جانب سے لفٹ لینے کے بہانے کار سوار کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش،کار سوار مزاحمت کرنے پر زخمی ،شہریوں نے مرد اور عورت کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔
واقعہ کوہالہ مظفرآباد شاہراہ پر بسناڑ کی قریب پیش آیا، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ راشد حبیب کے مطابق ملزمان نے سڑک کے کنارے موٹر سائیکل کی خرابی کا بہانہ بنا کر کار سوار سے لفٹ لی،واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ویڈیو میں پولیس کو ملزمان کو لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔