(24 نیوز)ایک اور سینئر رہنما عمران خان کا ساتھ چھوڑ گئے،جے پرکاش نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
جے پرکاش نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا،جے پرکاش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی پرزورمذمت کرتا ہوں،جے پرکاش پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ بغیرکسی دباؤ کےپی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں۔