(ویب ڈیسک)سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو ڈیفنس فیز 8 کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو درخشاں تھانے منتقل کردیا گیا ہے ،سرکاری قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے ہاتھوں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے،گرفتار کیے جانے والے رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری ، فردوس شمیم نقوی اور علی زیدی سمیت کئی رہنما شامل ہیں۔
ضرور پڑھیں :ایک اور سینئر رہنما عمران خان کا ساتھ چھوڑ گئے
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو جیکب آباد اور فردوس شمیم نقوی کو سکھر جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔