ذیابطیس دوڑ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن، ارسلان نصیر کا دلچسپ ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر نے ذیابطیس کی دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دلچسپ ردعمل دیا۔
ارسلان نصیر نے اپنی انسٹااسٹوری پر جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی اور شماریات کے تعاون سے ایک گروپ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی ایک تحقیقی رپورٹ کے نتائج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی تحقیق کے نتائج کے مطابق پاکستان میں ذیابطیس کے پھیلاؤ کی شرح سب سے زیادہ 30.8 فیصد ہے۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شُکر ہے، کسی چیز میں تو ہم فرسٹ آئے‘۔ اُنہوں نے اپنی انسٹااسٹوری کے آخر میں’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔
مزید پڑھیں: ’یہ میں ہوں، یہ میری سردیوں کی رضائی ہے‘ ایشوریا رائے کے قیمتی لباس پر دلچسپ تبصرے
واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی اور شماریات کے تعاون سے ایک گروپ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کے پھیلاؤ کی شرح سب سے زیادہ 30.8 فیصد ہے۔