کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میں جائزہ امتحانات کیلئے تربیتی سیشن کا آغاز 

May 19, 2023 | 15:40:PM

(ویب ڈیسک) کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میں ایف سی پی ایس، ماسٹرز ان سرجری، آفتھلمالوجی اور ایف آر سی ایس کے جائزہ امتحانات کیلئے تربیتی سیشن کا آغاز کیا گیا۔ 

سیشن ملک کے تجربہ کار ماہرین امراض چشم کی آراء سے تشکیل دیا گیا۔ اس جامع سیشن کا مقصد مستقبل کے ماہرین امراض چشم کی عملی مہارت میں اضافے کے ساتھ امتحانات میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں اور شعبہ امراض چشم میں ہونے والی جدید ریسرچ سے آگاہ کرنا ہے۔

 پروفیسر محمود ایاز وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور نے اس تقریب کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمّد معین پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز اور پروفیسر ایمرائیٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان کو خراج تحسین پیش کیا اور پروقار تقریب کو منعقد کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو شعبہ امراض چشم کا درخشاں ستارے قرار دیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے گھر کی تلاشی کیلئے وارنٹ مل گئے

19 مئی سے شروع ہونے والا سیشن ہفتہ بھر جاری رہے گا جس میں اساتذہ ماہرین چشم میں پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، پروفیسر ڈاکٹر سلیم اختر، پروفیسر ڈاکٹر حامد محمود بٹ، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین، پروفیسر ڈاکٹر عمران اکرم صحاف، پروفیسر ڈاکٹر علی ایاز صادق، ڈاکٹر حمیرا بٹ، ڈاکٹر عرفان قیوم اور ڈاکٹر ناصر چوہدری جیسے شعبہ چشم کے نامور اساتذہ نے ایف سی پی ایس، ماسٹرز ان سرجری، آفتھلمالوجی اور ایف آر سی ایس آفتھلمالوجی کے جائزہ امتحانات کیلئے تربیتی سیشن میں بطور استاد اور نگران شمولیت اختیار کرتے ہوئے شرکا کو امتحانی مرحلے اور عملی زندگی میں کامیابی کے لیے رہنمائی فرمائیں گے۔

مزیدخبریں