ماہرہ اور فواد خان کی پنجابی فلم کرنے پر کوئی سوال کیوں نہیں پوچھا گیا؟ نور بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ماضی میں پنجابی اور پاکستانی فلموں کی مقبول ہیروئن نور بخاری نے شکوہ کیا ہے کہ ان پر اور شان پر پنجابی فلموں میں کام کرنے پر تنقید کرنے والوں نے ماہرہ اور فواد خان سے یہ سوال نہیں کیا کہ انہوں نے پنجابی زبان کی فلم میں کیوں کام کیا؟
ماضی میں نور بخاری نہ صرف ٹی وی ڈراموں بلکہ فلموں میں کام کرتی رہی ہیں بلکہ انہوں نے ٹی وی پر میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دیے تھے۔ وہ ماضی کے مقبول فلمی ہیروز شان اور معمر رانا سمیت دیگر کے ساتھ بھی فلموں میں کام کر چکی ہیں، انہیں پنجابی فلموں کی سپر اسٹار مانا جاتا تھا۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی ایک پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہوئی، جس میں وہ پاکستانیوں سے شکوہ کرتی دکھائی دیں کہ ان پر تنقید کرنے والے افراد اب ماہرہ اور فواد خان سے پنجابی فلموں میں کام کرنے پر سوال کیوں نہیں کرتے؟
نور بخاری کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ماضی میں جب وہ اور شان شاہد پنجابی فلموں میں کام کرتے تھے تو ان کے لباس، ان کی زبان اور ان کے انداز پر تنقید کی جاتی تھی اور کہا جاتا تھا کہ یہ ہر وقت گنڈاسا کلچر کو کیوں فروغ دیتے رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں جب ایک فلم ریلیز ہوئی تو انہوں نے اس وقت ہی سوچا کہ ماضی میں ان پر تنقید کرنے والے لوگ اب دوسروں سے یہ سوال کیوں نہیں کر رہے کہ وہ پنجابی فلموں میں کیوں کام کر رہے ہیں؟
مزید پڑھیں: عمران عباس کی مدینہ منورہ میں نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
نور بخاری نے کہا کہ ان پر تنقید کرنے والے لوگ اب ماہرہ اور فواد خان سے بھی پوچھیں کہ وہ پنجابی زبان کی فلموں میں کیوں کام کر رہے ہیں؟اگرچہ انہوں نے کسی فلم کا نام نہیں لیا، تاہم ان کی ویڈیو چند ماہ پرانی ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ انہوں نے ماہرہ خان اور فواد خان کی پنجابی ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پر ہی بات کی ہوگی۔
یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو اکتوبر 2022 میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا، مذکورہ فلم ’مولا جٹ‘ کے نام بنائی گئی 1979 کی پرانی فلم کا نیا ورژن ہے۔