چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس، انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب میں عام اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض ادا کر تے ہوئے لوکل گورنمنٹ الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیگا،انتخابات کی تیاریاں وقت پر مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ممبرا ن الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی،صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں پنجاب میں عام اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں قومی اسمبلی کے 144 اور صوبائی اسمبلی کے 297 حلقے ہیں،پنجاب میں 41 ڈی آر او، 441آر اوزتعینات کئے جائینگے،انتخابات کیلئے غیر جانبدارسرکاری افسران کی تعیناتی یقینی بنائی جائیگی۔
ضلعی الیکشن کمشنرزکی انتخابات کیلئے تجویزکردہ53ہزار300پولنگ سٹیشنزکی تصدیق کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہاکہ الیکشن میٹریل اورپولنگ سٹا ف کی تربیت پر کام جاری ہے،این اے 108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ صاحب میں 28مئی کو پولنگ ہوگی،پولنگ کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں،شفاف اور پرامن انتخاب کے انعقاد کو یقینی بنایا جائیگا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت 31 دسمبر 2021 کو ختم ہوگئی تھی،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022کے تحت بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل کر دی گئیں،12فروری 2023 کو بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل کر دی گئی ہیں،40اضلاع میں 4ہزار275 یونین کونسلز تشکیل دی گئیں،پنجاب میں 11میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور 39ڈسٹرکٹ کونسل تشکیل دی گئیں، رجسٹریشن الیکٹورل گروپس،افسران کی تعیناتی، اپیلوں پر سماعت کی تجویز الیکشن کمیشن کو بھیج دی،الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن شروع کر دی جائیگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض ادا کر تے ہوئے لوکل گورنمنٹ الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیگا،انتخابات کی تیاریاں وقت پر مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان