پاکستان اور روس کے درمیان یونیفائیڈ سسٹم آف ٹیرف ترجیحات طے پا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور روس کے درمیان باضابطہ یونیفائیڈ سسٹم آف ٹیرف ترجیحات طے پا گیا۔
وزیر تجارت سید نوید قمر نے پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کیلئے روس کا دورہ کیا ،سیدنوید قمر نے روس کے شہر کازان میں دستخطی تقریب میں شرکت کی۔
وزارت تجارت نے کہاکہ دونوں ممالک الیکٹرانک ایکسچینج کے تحت تجارتی دستاویز کا تبادلہ کرسکیں گے،اس معاہدے سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو مصنوعات کی برآمد پر 25 فیصد ٹیرف میں کمی مل سکے گی ۔
یوریشین اکنامک یونین کا یونیفائیڈ سسٹم آف ٹیرف ترجیحات ترقی پذیر ممالک کو یکطرفہ ترجیحی رسائی فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان