(24 نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں 14 سے 20 فیصد اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں بیس فیصد اضافہ کی اجازت دیدی گئی۔
ادویات میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی نے 14 اپریل کو دی تھی،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں کے تعین کا تین مہینے بعد دوبارہ جائزہ لے گا،ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ڈاﺅن سائزنگ جاری ، ایک ہی دن میں چوتھی وکٹ گر گئی