سورج آگ برسانے لگا، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاطمہ عارف، عائمہ خان)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرم رہنے جبکہ سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں کو شدید گرمی کی لہریں اپنی لپیٹ میں لیے رکھیں گی،پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے بھی آئندہ ہفتے کے دوران صوبے میں سخت گرمی جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کر دیا،سندھ میں شدید گرمی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے صوبے میں 21 مئی سے 23 مئی تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں پی ایم ڈی میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد افضل نے ہیٹ ویو کی تعریف درجہ حرارت 3 یا اس سے زیادہ دنوں تک معمول کی حد سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کے طور پر کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ 10 دنوں کے دوران گرمی کی لہر میں شدت آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے،گزشتہ روز شہید بینظیر آباد 49 ڈگری کےساتھ گرم ترین شہر رہا، دادو، جیکب آباد میں 48 ڈگری ریکارڈ،لاہورمیں پارہ چوالیس تک ریکارڈ کیا گیا، کراچی 40،اسلام آباداورپشاورمیں 39ڈگری رہا۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں کو متاثر کرے گی جہاں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔
جون کے پہلے ہفتے میں اس گرمی کی لہر میں کمی آنے کا امکان ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت ملک کے باقی حصوں کے مقابلے بہتر رہے گا، تاہم گرمی کی لہر کے کچھ اثرات کراچی پر بھی رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ملتان :باپ کی سیٹ پر بیٹا امیدوار پولنگ جاری،کون جیتے گا؟بڑی خبر آگئی
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں سورج آگ برسانے لگا،شہر میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان،ڈیفنس ،کلفٹن میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ شہر میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر لاہور میں بھی سورج کی تپش سے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سے43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا جبکہ آئندہ چند روز گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی۔
شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں بھی کمی نہ آ سکی،شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 181ریکارڈ کیا گیا جس کے بعدعالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فیز8 ڈی ایچ اے 185،سید مراتب علی روڈ پر شرح 202ریکارڈ،ٹھوکر نیازبیگ 117 ،یو ایس قونصلیٹ میں شرح 198 ریکارڈ کیا گیا۔