ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

May 19, 2024 | 09:54:AM
 ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( امتیاز سولنگی)کنڈیارو میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق کنڈیارو کے علاقے گاؤں راضی خان کلہوڑو کا رہائشی نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نہر کے کنارے پر موبائل فون سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا پیر پھسلنے سے نوجوان نہر میں جا گرا، اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر  مقامی لوگوں کی مدد سے نوجوان کا نعش کو پانی سے نکالا۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 148 ملتان میں ضمنی الیکشن،پولنگ جاری ،کانٹے کا مقابلہ متوقع

 پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت عبد الصمد ولد عرض محمد کلہوڑو کے نام سے ہوئی ہے ،جبکہ نعش  کو ضروری کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا