اسرائیلی وزیر نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دیدی

May 19, 2024 | 11:58:AM
اسرائیلی وزیر نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل کی جنگی کابینہ کے ایک رکن بینی گینٹز نے  غزہ سے متعلق منصوبے پر عمل نہ کرنے پر حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے  وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو 8 جون کا الٹی میٹم دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے  مطابق  ایک پریس کانفرنس میں اسرائیلی جنگی کابینہ کے وزیر  بینی گینٹز نے کہا کہ غزہ آپریشن سے قبل بحث و تمحیص کے دوران ایک بنیادی نکتہ یہ تھا کہ اس آپریشن کے بعد غزہ پر حکومت کون کرے گا۔

بینی گینٹز نے کہا کہ اگر اُن کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو وہ اپنی پارٹی کو مخلوط حکومت سے نکال لیں گے۔

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس کے جواب میں کہا کہ بینی گینٹز کو یہ الٹی میٹم حماس کو جاری کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات ، سرمایہ کاری، تجارتی امور پر تبادلہ خیال

 اُن کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر حکومت کے کمزور پڑنے سے حماس کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ وہ دوبارہ اقتدار میں آجائے گی اور اسرائیلی افواج جیتی ہوئی بازی ہار بیٹھیں گی۔

بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ جنگ کے محاذ پر اسرائیلی فوجی شجاعت کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ حکومت میں بعض افراد بُزدلی کو اپنائے ہوئے ہیں،اِس کے نتیجے میں معاملات مزید بگڑ رہے ہیں۔