(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف کا کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ ، وزیراعظم نے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارہ آج رات ڈیڑھ بجے طلباکو لے کر پاکستان پہنچے گا،وزیراعظم کی زخمی پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لانےکی ہدایت،پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ سے ملاقات بارے آگاہ کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سفیر حسن علی ضیغم کو کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کرغزستان میں موجو تمام پاکستانی طلباء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے ،زخمی پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے۔
وزیر اعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایسے طلباء جن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کرغزستان میں مقیم ہیں ان کی وطن واپسی کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے ،پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ آیواز بیک عطاخانوف سے ہوئی اپنی ملاقات بارے آگاہ کیا۔
سفیر نے بریفنگ میں بتایا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے ؛کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقہ نہیں ہوا؛ سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے؛ پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباء بالکل محفوظ ہیں،وزیراعظم نے ہدایت دی کہ حالات معمول پر آنے کے باوجود اگر کوئی پاکستانی طالب علم وطن واپس چاہتا ہے تو اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ پاکستانی طلباء آج دو کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغزستان سے پاکستان پہنچیں گے.