’ آپ ہمارے محسن ہیں‘ایجنٹ مافیا کے خاتمے پر وفاقی وزیر داخلہ کوشہریوں کو دعائیں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا دورہ،گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی ہے،محسن نقوی

May 19, 2024 | 13:20:PM

(علی رامے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی تعطیل کے باوجود 24/7 اوپن پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن پہنچ گئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا، اس دوران  قطاریں نظر آئیں نہ ہی شہریوں کو  غیر ضروری انتظار کی زحمت کاسامنا تھا،ایجنٹ مافیا غائب تھا، گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کی حالت یکسر بدلنے پر شہری خوش نظر آئے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی،شہریوں نے محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  30 برس بعد گارڈن ٹاؤن کے رہائشیوں کی سنی گئی، قریبی گھر کے رہائشی میاں داؤد نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دعائیں دی اور کہا کہ آپ کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوا ،محلے دار بہت خوش ہیں، آپ ہمارے محسن ہیں، آپ ہماری دعاؤں کے ساتھ ہمارے دلوں میں بھی ہیں،آپ کی مہربانی سے مسئلہ حل ہوگیا ہے اور محلے داروں کو سکون مل گیا ہے،اللہ تعالٰی آپ کو عوام کی خدمت کی مزید توفیق دے۔      

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بزرگ شہری کا مسلہ سنا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس کو حل کرنے کے لئے ہدایات دیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دیگر شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے دریافت کیا۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون کی ٹریفک وارڈن کوگالیاں دینے کی ویڈیومنظرعام پرآگئیں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انچارج پاسپورٹ آفس کو شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی ہے،رش بھی کم ہوا ہےاورشہریوں کے لئے انتظار کی زحمت سے بھی ختم ہوئی ہے،پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں