خیبر پختونخوا: تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
اس حوالے سے بلدیاتی حکومتوں کو ترقیاتی گرانٹس کی فراہمی سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی اور بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کی مراعات کے لیے فنڈ رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون کی ٹریفک وارڈن کوگالیاں دینے کی ویڈیومنظرعام پرآگئیں
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے کوششیں کر رہا ہوں، مرکز سے صوبے کے واجبات ملیں گے تو بلدیاتی اداروں کو بھی فنڈز دیں گے۔