آئی جی اسلام آباد کی رہائشگاہ کے باہر چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

May 19, 2024 | 13:50:PM
آئی جی اسلام آباد کی رہائشگاہ کے باہر چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے۔

ترجمان این ٹی سی کے مطابق سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں آئی جی اسلام آباد اور  چیئرمین سی ڈی اے کی سرکاری رہائشگاہیں ہیں۔

ترجمان این ٹی سی نے بتایا کہ گزشتہ رات 3 اور 4 بجےکے درمیان چوروں نےکارروائی کی اور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لے گئے، جس کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے۔