خیبر پختونخوا درآمد شدہ گندم نہیں خریدے گا، ظاہر شاہ

May 19, 2024 | 14:17:PM

 (طیب سیف)صوبائی وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ   خیبر پختونخوا درآمد شدہ گندم نہیں خریدے گا,ہم مقامی کسانوں سے 6 لاکھ ٹن گندم خرید رہے ہیں۔

اسلام آباد میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر  محمد علی سیف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ خوراک کے پی کے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 40 کلو گندم کا ریٹ 3900 روپے رکھا ہے، اس بار گندم کی خریداری کو شفاف بنایا جائے گا۔

ہماری حکومت کافی عرصے بعد مقامی کسانوں سے گندم خرید رہے ہیں،ہم 6لاکھ ٹن گندم کی خریداری کررہے ہیں،100 کلو گرام گندم کی قیمت 9ہزار720 مقرر کی گئی ہے،پنجاب کے کسانوں سے بھی گندم خرید رہے ہیں،اس خریداری کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ امپورٹ کی گئی گندم خیبر پختونخوا کے لوگ پسند نہیں کرتے، خیبر پختونخوا میں 22 سینٹرز میں گندم کی خریداری کی جا رہی ہے، 20 مئی سے نئے مراحل میں گندم خریدی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو فنڈز نہیں دیے جا رہے ہیں، گندم اور پانی پر ہمیشہ لڑائیاں رہی ہیں، گندم سٹوریج اس لیےہوتہ ہے تاکہ آفات میں اس کو استعمال کیا جائے، ہم نے جو فیصلہ کیا اس سےصوبے کو 12 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔

ظاہر شاہ نے مزید کہا کہ فوڈ کے شعبے میں کرپشن ہوتی تھی اس لیے ایپ بنائی گئی، 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا کسانوں نے ایپ میں اندراج کیا۔

وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا ہے کہ صوبے میں 120 گرام کی روٹی 15 روپے کی ہے،ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کسانوں سے 17 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی ہے، خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ  کابینہ نے فیصلہ کیا پرچیز سنٹر سے ہی گندم خریدیں گے جس متعلق ایس او پیز طے کیے گئے،ہم پنجاب سے تین لاکھ ٹن گندم درآمد شدہ نہیں خریدیں گے،درآمد شدہ گندم خریداری میں ملوث افسران کے خلاف کاروائی کریں گے،ہم نے اب تک 27 ہزار 3سو میٹرک ٹن گندم خرید چکے ہیں،ہمارے صوبے کے لوگ درآمد شدہ گندم پسند نہیں کرتے ،22 میں سے 6سنٹرز سرد علاقوں میں بنائے گئے ہیں

ہم 10 ہزار میٹرک ٹن گندم باہر سے خرید رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظاہر شاہ نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی جیل میں سے بھی یہ بات پوچھتے ہیں کہ کے پے کے میں گندم کی خرید داری ہو رہی ہے، پنجاب حکومت خود اپنے کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی ۔

ظاہر شاہ  نے کہا کہ  جس سے پنجاب میں کسان بھائی مشکلات میں ہیں،ہم سے جتنا ہو سکا ہم اپنے پنجاب  میں کسان بھائیوں کی پریشانی کو کم کریں گے،اگر گندم کی خریدداری میں کوئی ہمارے ایس او پیز پر پورا نہیں اترتا توان سے خریدداری نہیں ہو گی۔


 

مزیدخبریں