بشکیک حملے،ہلاکتوں کی جعلی تصاویر پھیلانے والے اللہ سے ڈریں،وفاقی وزیر اطلاعات

May 19, 2024 | 16:35:PM
بشکیک حملے،ہلاکتوں کی جعلی تصاویر پھیلانے والے اللہ سے ڈریں،وفاقی وزیر اطلاعات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی جعلی تصاویر پھیلانے والے اللہ سے ڈریں،بشکیک صورتحال میں جب دو طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم ہوا،پاکستانی طلبہ اس تصادم کی زد میں آئے، کرغزستان سے ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں،جب واقعہ پیش آیا تو وزیراعظم آفس اور دفتر خارجہ فوری حرکت میں آئے۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزر خارجہ پچھلے دو دنوں سے مسلسل صورتحال کو دیکھ رہے ہیں،حکومت نے فوری طور پر خصوصی پرواز کا انتظام کیا، آج 130 طلبہ کو واپس لایا جائے گا، حالات معمول کے مطابق ہیں،حکومت نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے ایمرجنسی رسپانس سیل بنایا،ایک سیاسی جماعت کی جانب سے مخصوص پروپیگنڈا کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے ایک طالب علم کی تصویر لگا کر اسے پاکستانی کہا گیا، ہلاکتوں کی جعلی تصاویر پھیلانے والے اللہ سے ڈریں،اس صورتحال کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے استعمال کرنا افسوسناک ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ضرور پڑھیں:کرغزستان کا دورہ منسوخ،غلط فہمی کی بنیاد پر واقعات پیش آئے،اسحاق ڈار
چھ طالب علم تین مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ہمارے سفیر ان طلبہ سے رابطے میں ہیں، حکومت کی پوری مشینری اس معاملے کو دیکھ رہی ہے، کسی پاکستانی کو غیر محفوظ نہیں ہونے دیں گے۔