معیشت بجلی چوری برداشت نہیں کرسکتی، پختونخوا حکومت کو اقدامات کرنا ہونگے: وزیر توانائی

May 19, 2024 | 18:40:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں بجلی چوری کی وجہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،روک تھام کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،پختونخوا حکومت کو  موثر اقدامات کرنا ہوںگے۔ 

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیر مملکت علی پرویز ملک نےلاہور میں کانفرنس کی جس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ  بجلی کے شعبہ میں اربوں روپے کے نقصانات کم کریں گے،اس سلسلے میں ہم روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،سابق دور حکومت میں ن لیگ نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ  بھی2017 میں ن لیگ نےہی شروع کیا۔

 انہوں نے کہا کہ معیشت بجلی چوری برداشت نہیں کرسکتی، پاور سیکٹر میں اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جس کیلئےبجلی چوری بہت بڑا مسئلہ ہےاس کیخلاف موثر کارروائی کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کو اقدامات کرنا ہوں گے ۔ان کا کہناتھا کہ 1 لاکھ 13 ہزار کنکشن سولر پر منتقل ہو چکے ہیں،بجلی کی مانگ میں 8 فیصد کمی آئی ہے،جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا،حکومت نیٹ مانیٹرنگ پالیسی کا جائزہ لے گی اگر ضرورت ہوئی نظر ثانی کریں گے ،سولر سسٹم کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے اب اس کی انوسیسٹمنٹ ڈیڑھ سال میں ریکور ہورہی ہے۔
اس موقع پر علی پرویز ملک  نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صارفین کو بہترین سہولتیں دی جائیں گی،معیشت کو مضبوط کر کے ملک کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی سے جلنے والے ٹرانسفارمرز کو بروقت تبدیل کیا جائیگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی: ایرانی وزیرداخلہ

مزیدخبریں