ہیٹ ویوز کے پیش نظر سندھ بھر میں انٹر میڈیئٹ کے امتحانات ملتوی

May 19, 2024 | 18:45:PM

(سید زبیر راشد)  ہیٹ ویوز کے پیش نظر سندھ بھر میں انٹر میڈیئٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منسٹر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ محمد علی ملکانی کی سفارش پر صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے کی منظوری دے دی، انٹر کے امتحانات 22 مئی کی بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوؓ گے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! ایرانی صدر کے قافلے میں شامل ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب چئیرمین انٹربورڈ نسیم احمد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں 28 مئی سے ہوں گے، کراچی میں انٹر کے امتحانات کا آغاز 28 مئی سے ہوگا، اندورن سندھ کے طلبہ کے لیے امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں، ہیٹ ویو کے پیش نظر امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں،  انٹرمیڈیٹ کے امتحانات27 مئی تک ملتوی کیے گئے ہیں، وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے نوٹیفیکینشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں