فیصل کریم کنڈی کی علی امین گنڈاپور کو پھر گورنر ہاؤس آنے کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا،کوئی بھی مسئلہ یا بات غیر مہذبانہ انداز کے بجائے دلیل کی بنیاد پر کرنی چاہئے،وزیر اعلیٰ کو ایک پھر گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دیتا ہوں،اگر وہ عار محسوس کرتے ہیں تو میں وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کو تیار ہوں،صوبے کے حقوق کیلئے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہر وقت ملنے کو تیار ہوں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے درگئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہصوبے کا مقدمہ متعلقہ فورم پر لڑنا چاہتے ہیں،صوبائی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور میرے ساتھ ملکر صوبے کا مقدمہ لڑیں،گورنر ہاو¿س تمام سیاسی جماعتوں کا گھر ہے،سیاسی مقابلے الیکشن میں کریں گے اب وقت کارکردگی کا ہے،ان کاکہناتھا کہ گورنر راج نہیں لگائیں گے پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، وفاق کو مشورہ دیا ہے کہ بجلی کی تینوں کمپنیاں صوبے کے حوالے کی جانی چاہئیں، صوبائی حکومت اس کے نفع نقصان کی خود ذمہ دار ہو گی، اس طرح بجلی کے بٹن پر قبضہ کی نوبت بھی نہیں آئی گی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ٹیکس استثنیٰ ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ تھا،ملاکنڈ میں ٹیکس نفاذ کے مسئلہ پر وفاق سے کروں گا،ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کا بار بار احتجاج کرناحل نہیں بلکہ مستقل حل نکالنا پڑیگا، ان کاکہناتھا کہ عوامی گورنر ہوں گلی گلی جانے کو تیار ہوں،کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ضمنی الیکشن؛کس جماعت کا امیدوار آگے، کون پیچھے؟ جانیے