(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں ایف آئی اے نےچھاپہ مار کر 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ ، بنوں اور ڈی آئی خان کی جانب سے 8 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئی جو کمپنی باغ کوہاٹ ، قریشی چوک ڈی آئی خان، اسماعیلی خانی اڈا بنوں، عوامی اڈا بنوں اور مستی خیل بنوں میں کی گئیں،ابتدائی تفتیش کے مطابق ہوٹلوں، دوکانوں اور دفاتر کو براہِ راست کنڈا کے ذریعے اور بجلی میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی، مذکورہ دوکانوں اور دفاتر کو پیسکو مین لائن سے بجلی کی براہِ راست چوری جاری تھی۔
چھاپہ مار کاروائی کے نتیجے میں 4 مقدمات درج کرلئےگئےجس کے نتیجے میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں ملزم عبد القیوم ، محمد وقاص ، صدام حسین شامل ہیں،بجلی چوری میں استعمال ہونے والے کیبلز اور دیگر سامان قبضہ میں کے کر پیسکو حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید قانونی کاروائی پیسکو حکام کی جانب سے تفصیلی تکنیکی رپورٹس موصول ہونے پر عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: معیشت بجلی چوری برداشت نہیں کرسکتی، پختونخوا حکومت کو اقدامات کرنا ہونگے: وزیر توانائی