ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، آیت اللہ خامنہ ای کی زیرصدارت ہنگامہ اجلاس جاری

May 19, 2024 | 21:25:PM
ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، آیت اللہ خامنہ ای کی زیرصدارت ہنگامہ اجلاس جاری
کیپشن: آیت اللہ خامنہ ای، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی تلاش جاری ہے،دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای کی زیرصدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامہ اجلاس جاری ہے،ایرانی سرکاری ٹی وی نے عوام کو صدر کی سلامتی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا تھا،  ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر نے حادثے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی، ہیلی کاپٹر میں سوار چند افراد سے رابطہ ہوا ہے، امید ہے کہ تمام سوار بخیریت ہوں گے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کر دی۔ ایرانی وزیرداخلہ احمد وحیدی نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی، ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں، موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مکمل خیریت سے ہیں،صدر رئیسی گاڑی میں تبریز کی جانب سفر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’صدر رئیسی اور وزیرخارجہ کی زندگیاں۔۔۔‘‘ ایرانی حکام کا اہم بیان آ گیا