ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق خبروں پر ہماری نظر ہے،امریکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر امریکی دفتر خارجہ کابھی بیان آ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق خبروں پر ہماری نظر ہے۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، ایرانی وزیر خارجہ بھی ہیلی کاپٹر میں سوارتھے ، ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رہیسی کے قافلے میں شامل 3 ہیلی کاپٹروں میں سے 2 ہیلی کاپٹر منزل پر پہنچ گئے اور ایک نہیں پہنچا، ایرانی صدر کا قافلہ مشرقی آذر بائیجان میں ڈیم کا افتتاح کر کے واپس آ رہا تھا۔
ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی، خراب موسم کے باعث پائلٹ سے رابطہ نہیں ہو سکا،ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ،آذربائیجان کے صدر کا اہم بیان