حکومت بلوچستان کیجانب سے کرغستان میں پھنسے طلبہ کیلئے خصوصی ڈیسک قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت بلوچستان کی جانب سے کرغستان میں پھنسے طلبہ کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔
حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت بلوچستان نے یہ اقدام کرغستان میں پھنسے طلبہ اور ان کے والدین کی رابطہ کاری و معاونت کے لئے اٹھایا، وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں کوآرڈینیشن ڈیسک قائم کردیا گیا، حالات نارمل ہونے تک ڈیسک فعال رہے گا، وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں قائم ڈیسک کے واٹس ایپ نمبرز
92-333-7925600+، 92-315-8866926+، لینڈ لائن نمبرز 0092-81-9202061+، 9202069 -81-0092+ اور 9201090 -18-0092 پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کو گرفتار کر لیا گیا
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کرغستان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور ان کے والدین کوآرڈینیشن ڈیسک سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں، حکومت بلوچستان کرغستان میں پھنسے طلبہ اور والدین کے مابین رابطے سمیت ہر ممکن معاونت کرے گی۔
دوسری جانب وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کرغستان میں پھنسے طلبہ سے متعلق تشویش ہے، طلبہ تک رسائی کے لئے وزرات خارجہ کرغستان ایمبیسی سے رابطے میں ہیں، طلبہ اور والدین کی ہر ممکن معاونت کریں گے۔