(ویب ڈیسک)جیولرز کی دکان پر چوری کی انوکھی واردات نے بڑے بڑوں کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں چوری کے ایک واقعے نے سب کو حیران کردیا۔ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسے لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نماز پڑھنے کے لئے جانے والا جیولری مارکیٹ کا بڑا سنار دکان بند کرنے ہی والا تھا کہ ایک ضعیف العمر راہگیراس سے درخواست کرتا ہے کہ اس نے بھی نماز پڑھنے جانا ہے اس کا بیگ مختصر وقت کے لئے دکان میں رکھ لیا جائے۔ دکان کا مالک اس پر ترس کھاتے ہوئے بیگ دکان میں رکھ لیتا ہے اور دکان بند کرکے نماز کے لئے روانہ ہوجاتا ہے لیکن یہ اس کی بڑی غلطی ثابت ہوتی ہے۔
جونہی دکان بند ہوتی ہے بیگ کی زپ کھلتی ہے اور اندر سے چھ سات سال کی عمر کا کمسن بچہ برآمد ہوتا ہے اور انتہائی پھرتی سے ڈسپلے پر لگے ہوئے سونے کے زیورات اورچین جیب میں ڈالتا ہے۔ اور خود کو بیگ میں بند کرکے زپ بند کرلیتا ہے۔ نمازسے واپسی پر راہگیر دکان مالک کا شکریہ ادا کرکے بیگ اٹھاتا ہے اور روانہ ہوجاتا ہے۔ مالک کو بہت بعد میں پتہ چلتا ہے کہ وہ لٹ چکا ہے اور ا س کو لاکھوں کا چونا لگادیا گیا ہے۔ واقعہ کاعلم پولیس میں رپورٹ کرانے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے پر ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: