ووٹ حاصل کرنے کیلئے امیدوار دہکتے کوئلوں پر چلا،پھر کیا ہوا ،جانیے

Nov 19, 2021 | 08:21:AM
 ووٹ ،حاصل کرنے کیلئے، امیدوار، دہکتے کوئلوں پر ننگے پاؤں چلا
کیپشن:  ووٹ حاصل کرنے کیلئے امیدوار دہکتے کوئلوں پر ننگے پاؤں چلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)  بھارتی ریاست بہار میں انوکھا واقعہ، پنچایت الیکشن کے امیدوار  نےدہکتے کوئلوں پر چل پر دکھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع گوپال گنج میں پردھان کی نشست کے امیدوار نے اپنے ووٹرز کے ساتھ انتخابی وعدے کیے اور ان وعدوں پر مہر تصدیق ثبت کرنے کیلئے اگنی پرِکشا دی ۔ امیدوار نے خود کو سچا ثابت کرنے کیلئے دہکتے کوئلوں پر ننگے پاؤں چل کر لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ اپنے انتخابی وعدوں سے نہیں مکرے گا۔

منا مہتو نامی امیدوار نے کہا کہ وہ "دیوی ماں" کا سچا بھگت ہے اور اپنے وعدوں کی گارنٹی کیلئے اگنی پرکشا دے گا۔ اوریہ کرنے کے بعداسے

مقا می ووٹر ز کی ہمدردیاں ملیں۔

یہ بھی پڑھیں:خطرہ ،سکول دوبارہ ہونگے بند ۔۔اہم خبر