خاتون ڈاکٹر کی مریضہ کو گالیاں  ،ویڈیو بنانے والے کو بھی نہ بخشا

Nov 19, 2021 | 08:34:AM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)سر کاری ہسپتالوں میں مریضوں او ر ان کے لواحقین کے ساتھ جو سلو ک کیا جا تا ہے وہ کسی کو کہنے کی بات نہیں،ایک ایساہی واقعہ سو شل میڈیا پر سامنے آیا ہے ، ننکانہ کے علاقہ ریحانوالہ کے  رورل ہیلتھ کمپلیکس میں خاتون ڈاکٹر مریضوں کے لواحقین سے جھگڑ پڑی،نازیبا زبان استعمال کی۔

تفصیلات کے مطابق اس وا قعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں خاتون ڈاکٹر کو ایک مریضہ کو گالیاں دیتے سنا  اور دیکھا جاسکتا ہے، ایک شخص موبائل پر ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے کہ خاتون ڈاکٹراس کے پیچھے بھاگنا شروع کردیتی ہے اور اس کو بھی دھمکیاں دیتی ہے۔

یا د رہے کہ لیڈی ڈا کٹر کی نازیبا گفتگو   کے باعث یہ ویڈیو نہیں دکھائی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں:خطرہ ،سکول دوبارہ ہونگے بند ۔۔اہم خبر

مزیدخبریں