کورونا سے 10 افراد جاں بحق ،پاکستان میں اموات کی تعداد 28 ہزار 648 ہوگئی

Nov 19, 2021 | 09:13:AM

(24نیوز) کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 648 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 240 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 418 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 268، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 767، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 421، بلوچستان میں 33 ہزار 425، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 405، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 427 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 527 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 738 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 143 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 30 ہزار 94 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون ڈاکٹر کی مریضہ کو گالیاں ،ویڈیو بنانے والے کو بھی نہ بخشا

مزیدخبریں