میٹرو سٹیشن کے بیت الخلا سے بچی کی لاش کا ڈراپ سین، کون قاتل نکلا ،جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) میٹرو سٹیشن کے بیت الخلا سے ملنے والی 11 سالہ بچی کی لاش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز پہلے تھانہ رمنا کی حدود میں میٹرو بس سٹیشن کے غیر فعال بیت الخلا سے بچی کی لاش ملی تھی جس کی تحقیقات جاری تھیں۔ بچی کا باپ بھی لاپتہ تھا جس کو پولیس نے ڈھونڈ نکالا اور شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔ بچی کا باپ ہی بیٹی کا قاتل نکلا جس نے اپنے اس گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
پولیس نے جب مقتولہ کے باپ سے تفتیش کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور اس جگہ کی بھی نشان دہی کردی جہاں اس نے اپنی پھول سی بچی کو قتل کیا تھا۔ باپ نے بیٹی کوکیوں قتل کیا، اس حوالے سے معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون ڈاکٹر کی مریضہ کو گالیاں ،ویڈیو بنانے والے کو بھی نہ بخشا