میلکم ایکس قتل کیس۔دو بے گناہ مسلمان 56برس بعد بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں انسانی حقوق کے علمبردار میلکم ایکس کے قتل میں ملوث دو بے گناہ مسلمانوں کو واقعے کے 56 برس بعد بری کرنے کا فیصلہ جبکہ ایک ملزم کا انتقال بارہ سال پہلے ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے نظرثانی فیصلے میں تسلیم کیا کہ محمد عزیز اور خلیل اسلام کو غلط سزائیں سنائی گئی تھیں، وہ دونوں بے قصور تھے،محمد عزیز کو 1985اور خلیل اسلام کو 1987میں رہائی دی گئی، خلیل کاانتقال بارہ سال پہلے ہوچکا ہے۔
واضح رہے محمد عزیز کا کہنا ہےکہ انہیں ایسے کرپٹ نظام کا سامنا کرنا پڑا جسے امریکا میں سیاہ فام بہت اچھی طرح جانتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ یہ عدالتی نظام اس نقصان کی بھی ذمہ داری قبول کرے جو انہیں 55 برس بھگتنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: آج کے چاند گرہن میں خاص بات یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔