رواں سال کا دوسرا چاند گرہن۔۔ آج ہو گا

Nov 19, 2021 | 09:44:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بجکر 2 منٹ پر ہوگا، چاند کو جزوی گرہن 12 بج کر 19 منٹ پر لگے گا، جزوی چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجکر 47 منٹ پر ہوگا۔
 رپورٹس کے مطابق آج ہونے والے اس جزوی چاند گرہن کا کل دورانیہ تین گھنٹے 28 منٹ اور 24 سیکنڈز ہوگا، عمومی طور پر یہ گزشتہ ایک ہزار سال میں سب سے طویل دورانیے کا چاند گرہن ہوگا۔
 جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا تاہم کئی ممالک میں اس کو دیکھا جاسکے گا۔ ایشیا اور یورپ کے بیشتر ممالک، شمالی اور مغربی افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا اور آسٹریلیا میں چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرو سٹیشن کے بیت الخلا سے بچی کی لاش کا ڈراپ سین، کون قاتل نکلا ،جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگے گا

مزیدخبریں