ملک بھر میں گیس کا شدید بحران۔لکڑیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

Nov 19, 2021 | 10:20:AM
ملک بھر میں گیس کا بحران
کیپشن: گیس بحران، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ،گیس کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی واقع ہو ئی ہے جبکہ لکڑیوں کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے،کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل معطل ہے۔جلانے والی لکڑی کی قیمت میں فی من 350 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے اور چند روز قبل 600 روپے میں فروخت ہونے والی لکڑی اب 950 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے۔

 میر پورخاص کے مختلف علاقوں میں بھی گیس کا بحران بڑھتا جا رہا ہے، کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی بالکل معطل ہے جبکہ کچھ علاقوں میں نہ ہونے کے برابر گیس پریشر آ رہا ہے، صورتحال سے پریشان خواتین بچوں کو بغیر ناشتہ اسکول بھیجنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کو کہنا ہے کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی کے باعث ہوٹل سے کھانا منگوانا ان کی دسترس سے باہر ہے،گیس بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور کراچی کے صنعت کاروں نے بھی گیس نہ ملنے کی شکایت کردی ہے۔خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری پریشان ہیں اور 24 گھنٹوں میں صرف 3 گھنٹے گیس نہایت کم پریشر پر شہریوں کو فراہم کی جا رہی ہے۔

گلگت بلتستان میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور چند روز قبل 1700 روپے ملنے والا گھریلو سلینڈر اب 3000 روپے میں مل رہا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سردیوں میں پنجاب میں گھریلو صارفین کے لیے ایل این جی فراہم کرنا پڑے گی، ایل این جی کی فراہمی کا تخمینہ 92 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دسمبر میں گھریلو صارفین کو 26 ارب 86 کروڑ  روپے ، جنوری میں 42 ارب 27 کروڑ روپے اور فروری میں 22 ارب 90 کروڑ روپے کی ایل این جی فراہم کرنا پڑے گی۔

پروگرام کے میزبان شاہ زیب خان زادہ نے حکومتی رپورٹس اور حقائق پر مبنی 5 سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیپرا کی رپورٹ، ایل این جی ٹرمینلز کی کیپیسٹی کے مطابق استعمال نہ کرنے، تاخیر سے ٹینڈر، گیس پائپ لائن اور نئے ٹرمینل پر اب تک کام شروع نہ ہونے کا جواب وزیراعظم، وزیر توانائی سے لیں۔

یہ بھی پڑھیں:    آج کے چاند گرہن میں خاص بات یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔