سی این جی بند کرنے کا فیصلہ

Nov 19, 2021 | 10:23:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے اہم فیصلےکئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سی این جی سیکٹر یکم دسمبر تا 15جنوری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس میں سردیوں کے لیے گیس لوڈمینجمنٹ پلان کی منظوری دی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی، اس کے علاوہ سیمنٹ سیکٹر، فرٹیلائزر اور برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    مذہبی آزادی کیخلاف ورزی کرنیوالے ملکوں کی فہرست کا اعلان۔پاکستان نےامریکی جائزہ مستردکر دیا

مزیدخبریں