(24 نیوز)محکمہ ایکسائز اور سیف سٹیز نے نان رجسٹرڈ گاڑیوں کوبند کر نے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیارکرلیا، اوسطاً 10 ہزار نان رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پررواں دواں رہتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نان رجسٹرڈ گاڑیاں کی بروقت رجسٹریشن محکمہ ایکسائزکیلئے درد سر بن گیا، ایکسائز اور سیف سٹیزنے نان رجسٹرڈ گاڑیوں کوبند کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں.
ڈی جی ایکسائز رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ سیف سٹیز کے کیمرے ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کریں گے ، ایکسائز اور پولیس ناکہ بندی کرکے جنوری تک گاڑیاں بند کریں گے، نئی گاڑی خریدنے والے فوری گاڑی رجسٹرڈ کروانے کے پابند ہیں ، گاڑیاں کئی کئی ماہ رجسٹرڈ نہ ہونے سے محکمے کو کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے۔
رضوان شیروانی نے کہا کہ شہرکی اہم شاہراہوں پرناکہ بندی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، اگلے ہفتے سے ناکہ بندی کرکے گاڑیاں بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلا دیش پہلا ٹی 20 میچ آج ہو گا