ڈالر کی پھر اونچی پرواز ،تازہ ترین ریٹ کیا ہے،جا نیے

Nov 19, 2021 | 10:58:AM

(ویب ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں  ڈالر دوسرے روزبھی  مہنگا ہوگیا۔ امریکی ڈالر کی قدر میں 57 پیسے اضافہ ہوا۔ڈالر 57 پیسے اضافے سے 175 روپے 24 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے اضافے سے 176 روپے 80 پیسے  میں فروخت ہوتا رہا ۔

گذشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ امریکی کرنسی 91پیسے بڑھی جس کے بعد قیمت 173روپے 76 پیسے سے بڑھ کر 174روپے 67 پیسے ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون ڈاکٹر کی مریضہ کو گالیاں ،ویڈیو بنانے والے کو بھی نہ بخشا

مزیدخبریں