برطانیہ کا جدید ترین جنگی طیارہ سمندر  میں گر کر تباہ

Nov 19, 2021 | 11:18:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کا جدیدترین جنگی طیارہ سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا،برطانوی وزارت دفاع کے مطابق  بحیرہ روم کے اوپر سے معمول کے مطابق ٹیک آف کرنے اور اڑنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

برطانوی F-35 پائلٹ آج صبح بحیرہ روم میں معمول کی پرواز کے دوران  گرکر تباہ ہوگیا،  طیارہ حادثے میں  پائلٹ محفوظ رہا  جبکہ برطانوی حکام کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات  کا آغاز کردیاگیا، برطانوی وزارت دفاع   کا کہنا تھا کہ اس لیے اس وقت مزید تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہو گا۔

 برطانوی وزارت دفاع  کی  جانب سےاعلان کیا گیا کہ F-35 لڑاکا طیارہ جسے دنیا کا جدید ترین اور مہنگا ترین قرار دیا جاتا ہے بحیرہ روم کے اوپر سے معمول کے مطابق ٹیک آف کرنے اور اڑنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

Pilot ejects as British F35 stealth jet from flagship HMS Queen Elizabeth air carrier crashes into the Mediterranean https://t.co/aIs0IVf5W6

برطانوی میڈیا نے وزارت دفاع کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ پائلٹ کو پانی سے نکال کر کیرئیر پر واپس کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے پیچھے کوئی دشمنانہ کارروائی نہیں ہے۔ اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ یہ تکنیکی یا انسانی غلطی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔

 وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے بارے میں اس وقت مزید تبصرہ مناسب نہیں۔ یہ امریکی ساختہ جہاز ہے۔ اس کی قیمت 100 ملین پاؤنڈ یا تقریباً 135 ملین ڈالر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلا دیش پہلا ٹی 20 میچ آج ہو گا

مزیدخبریں