کم آمدنی والے طبقے کیلئے ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں ۔۔وزیر اعظم 

Nov 19, 2021 | 14:50:PM

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کم آمدن والے طبقے کے لئے ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں ، کوشش ہے کہ جتنا کرایہ بنتا ہے اتنی ہی قسط بنے۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والوں کی مدد کبھی کسی نے نہیں کی، ہم نے دو سال لگائے اوربینکوں کوقرض دینے پر آمادہ کیا ، متوسط اور غریب طبقہ کے لوگ اپنے گھر نہیں بناسکتے تھے مگر اب یہ لوگ گھر بناسکیں گے ، بینکوں نے پہلی بار گھر بنانے کے لیے قرض دینا شروع کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کم آمدنی والوں کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تعمیراتی شعبے کو90فیصد ٹیکس کی چھوٹ دی ،پہلے ایک لاکھ گھروں کے لیے حکومت 3لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا نے نو جوان کو تھپڑ مار دیا ۔۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں