طلبا کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل۔۔صارفین کی تنقید۔۔یونیورسٹی انتظامیہ کا ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹر نگ ڈیسک)کسی بھی ملک میں یو نیورسٹیاں علم کا گہوارا ہوتی ہیں،اور علم ہی کی بدولت انسان اپنے آپ کو پہچان پا تا ہےورنہ جا نوربھی اس سے کہیں زیا دہ طاقتور ہے۔اسی علم کی وجہ سے آج انسان آسمان کی بلندیوں پر پہنچ گیا اور کائنات کے راز بھی پا رہا ہے مگر ان درسگاہوں کو درسگاہیں ہی رہنے دیا جا ئے،ٹک ٹا ک ویڈیوز کیلئے استعمال نہ کیا جا ئے تو بہت ہی اچھا ہوگا۔ایک ایسی ہی خبر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔
شیخ رشید کے بعدحریم شاہ کا مفتی قوی کو بھی فون۔۔ کیا گفتگو ہوئی؟ ۔۔ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق پشاور یو نیورسٹی میں طلبہ کی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا معاملہ سوشل میڈیا پر آنے اور پھر صارفین کی شدید تنقید کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا.یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویڈیوز میں موجود سٹوڈنٹس کی نشاندہی کی جارہی ہے ۔ سٹوڈنٹ کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت سخت کارروائی ہوگی ۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کے اندر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ہمارے گرائونڈ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا۔۔ بنگلہ دیشی وزیر آپے سے باہر
جامعہ پشاور میں طلبہ کی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا معاملہ
— RegionalTelegraph (@RegnlTelegraph) November 16, 2021
سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا
ویڈیوز میں موجود اسٹوڈنٹس کی نشاندہی کی جارہی ہے ۔
اسٹوڈنٹ کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت سخت کارروائی ہوگی ۔ یونیورسٹی انتظامیہ pic.twitter.com/37JYrUPWMW