مارکیٹ میں بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ بھی مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)تبدیلی سر کا ر مہنگائی پر قا بو نہ پا سکی، مارکیٹ میں بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ بھی مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مینول بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ 1300 سے بڑھ کر 1600 روپے کا ہو گیا۔ڈیجٹل بی پی آپریٹس کی قیمت 2900 روپے سے بڑھا کر 3600 روپے ہوگئی۔میڈیکل سٹورز پر بی پی چیک کرنے کی فیس بھی 100 روپے وصول کی جانے لگی،میڈیکل آلات مزید مہنگے ہونے سے شہری پریشان ہوگئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریض جائیں تو کہاں جائیں،اب تو بلڈ پریشر کی ادویات بھی خاصی مہنگی کردی گئی ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسسز اور ڈالر کا ریٹ بڑھانے سے میڈیکل کا سامان بھی مہنگا ہوگیا ہے۔پاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھنے سے شہریوں میں بلڈ پریشر کا مرض بڑھتا جارہے،حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ مہنگائی پر قابو پائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں عام شہری بھی سکھ کا سانس لے سکیں ۔
یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی میں طلبا کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل۔۔صارفین کی شدید تنقید