بھارت میں ٹوائلٹس سے زیادہ موبائل فونز ہونے کا انکشاف

Nov 19, 2021 | 18:36:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی 19نومبرکوورلڈ ٹوائلٹ ڈے منایاگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق دنیا میں 4 ارب سے زائد افراد اس بنیادی انسانی سہولت سے محروم ہیں۔ پڑوسی ملک بھارت میں گزشتہ 2 ادوار میں ٹوائلٹس تعمیر کرنے کے جنون میں کچھ تیزی دیکھنے میں ملی ہے، جہاں حکومت نے 2019 تک کھلے علاقے میں رفع حاجت کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے 20 بلین ڈالر (15بلین پاﺅنڈ)مختص کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے باوجود ایک سروے میں یہ حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ بھارت میں آدھے سے زیادہ گھروں میں موبائل فونز تو موجود ہیں مگر ٹوائلٹس نہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آدھے انڈیا میں 1.2 بلین افراد کے گھروں میں ٹوائلٹ جیسی بنیادی سہولت موجود نہیں۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 246.6 ملین افراد میں سے صرف 46.9 فیصد افراد کے گھروں میں ٹوائلٹ موجود ہے، جب کہ 49.8 فیصد رفع حاجت کیلئے کھلے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ جب کہ صرف 3.2 فیصد ایسے ہیں جو اس ضرورت کے وقت پبلک ٹوائلٹس کا رخ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارے گرائونڈ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا۔۔ بنگلہ دیشی وزیر آپے سے باہر

مزیدخبریں