اے بی ڈی ویلئیر کی ریٹائرمنٹ ۔۔کرکٹرز کا خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئر نے کرکٹ کی تمام فارمیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ'' آج میں ایک بڑا اعلان کرنے جا رہا ہوں، ایک بہت ہی جذباتی اعلان۔۔ میں نے کرکٹ کی تمام فارمیٹس سے استعفی لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میرے چہرے پر مسکراہٹ ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں صحیح فیصلہ کر رہا ہوں، لیکن ظاہر ہے کہ میرے دل کی گہرائیوں میں ناقابل یقین حد تک افسوس بھی ہے ۔
اے بی کی ریٹائرمنٹ پر کرکٹرز نے انہیں اپنے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
بنگلہ دیش کیخلاف شعیب ملک کا رن آؤٹ ۔۔سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
بابر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے '' آپ ہمیشہ میرے رول ماڈل رہے ہیں ،میں نے ہمیشہ آپ کے کرشماتی کردار سے سیکھنے کی کوشش کی ہے ۔ مجھے ابھی بھی یاد ہے کہ جب میں پہلی بار آپ سے ملا تو آپ کو کتنا ملنسار پایا ۔ اے بی ڈویلیئرز نے کرکٹ کی بہت سی نسلوں کو متاثر کیا ہے ، ریٹائرمنٹ کے موقع پر میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں''
You were my childhood inspiration and I always tried to learn from your charismatic approach. I still remember the first time I met you and how welcoming you were. You have inspired many generations of cricket. Wish you the very best and a happy retirement, @ABdeVilliers17! ❤️ pic.twitter.com/nlqsyW8iSI
— Babar Azam (@babarazam258) November 19, 2021
بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے کہا ''اے بی ڈی ویلیئرز ہمارے دور کے بہترین کھلاڑی اور سب سے متاثر کن شخصیت ہیں جن سے میں ملا ہوں۔ آپ کو اس پر بہت فخر ہو سکتا ہے کہ آپ نے اپنے دور میں کتنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ ہمارا رشتہ کھیل سے باہر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔آپ کے فیصلے سے میرے دل کو تکلیف پہنچی ۔۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ آپ نے اپنے اور اپنے خاندان کے لیے بہترین فیصلہ کیا ہے جیسا کہ آپ نے ہمیشہ کرتے آئے ہیں میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔''
This hurts my heart but I know you've made the best decision for yourself and your family like you've always done. ????I love you ???? @ABdeVilliers17
— Virat Kohli (@imVkohli) November 19, 2021
راشد خان نے کہا '' یہ یقینی طور پر میرے اور دنیا کے دوسرے باولرز کے لیے پرسکون لمحہ ہے۔ عظیم یادوں اور مجھ سمیت بہت سے نوجوانوں کو متاثر کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔‘ ہم یقینی طور پر مسٹر 360 کو یاد کریں گے''
Definitely a kind of relief for myself and all the bowlers . Thank you soo much for the great memories and inspiring soo many of youngsters including me . We will definitely Miss you Mr 360 @abdevilliers17 ❤️❤️???????????????? pic.twitter.com/yAi23Cv8gw
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) November 19, 2021
یہ بھی پڑھیں:ہمارے گرائونڈ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا۔۔ بنگلہ دیشی وزیر آپے سے باہر