(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مفتی رفیع عثمانی کی زندگی تبلیغ و اشاعت اسلام کے لئے وقف رہی ،مفتی رفیع عثمانی کی ملی اور دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ،مفتی رفیع عثمانی کی اتحاد بین المسلمین کے لئے گراں قدر خدمات رہیں ۔
وزیراعظم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔
یہ بھی پڑھیں: قاتلانہ حملے میں زخمی اے این پی کے رہنما رضا اللہ خان انتقال کر گئے