فیفا 2022ء: کنٹینرز سے بنایا گیا اسٹیڈیم توجہ کا مرکز

Nov 19, 2022 | 10:05:AM
فیفا 2022ء: کنٹینرز سے بنایا گیا اسٹیڈیم توجہ کا مرکز
کیپشن: یہ اسٹیڈیم عارضی ہے یعنی کہ فٹبال ورلڈ کپ کے بعد اسٹیڈیم میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز اور سیٹیں ختم کر دی جائیں گی۔
سورس: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کا انتظار ختم ہونے کو ہے، قطر میں ہونے والا ایونٹ کئی لحاظ سے منفرد ہے وہیں ایونٹ کے لیےکنٹینرز سے بنایا گیا 'اسٹیڈیم 974' بھی اپنی مثال آپ ہے۔

اتوار سے شروع ہونے والا فیفا ورلڈ کپ کسی بھی عرب ملک میں ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہے اور یہ پہلی بار سردیوں میں کھیلا جا رہا ہے۔

اس ورلڈ کپ میں کئی چیزیں لوگوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔ وہیں ایونٹ کے میچز کے لیے بنایا گیا کیٹینرز سے بنا اسٹیڈیم 974 بھی کسی شاہکار سے کم نہیں ہے۔ اس سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے سات میچز کھیلے جائیں گے۔ ایک اور انوکھی بات یہ ہے کہ یہ اسٹیڈیم عارضی ہے یعنی کہ فٹبال ورلڈ کپ کے بعد اسٹیڈیم میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز اور سیٹیں ختم کر دی جائیں گی۔

دوحہ میں موجود 40 ہزار سے کرسیوں والے اسٹیڈیم کو اسپین کی آرکیٹیکٹ کمپنی فین وِک اریبیرن آرکیٹیکٹس نے ڈیزائن کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کچھ کنٹینرز میں بیت الخلا، ویٹنگ روم اور چینجنگ رومز بھی بنائے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کی تعمیر میں 974 شپنگ کنٹینرز شامل کیے گئے ہیں۔

دوحہ میں موجود 40 ہزار سے کرسیوں والے اسٹیڈیم کو اسپین کی آرکیٹیکٹ کمپنی فین وِک اریبیرن آرکیٹیکٹس نے ڈیزائن کیا ہے۔

اس  اسٹیڈیم کا نام ملک کے ڈائلنگ کوڈ اور اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز کی تعداد 974 پر رکھا گیا ہے۔

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ کنٹینرز سے بنے عارضی اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔