مزےدارکینو کی فصل پک کر تیار

Nov 19, 2022 | 10:14:AM

(ویب ڈیسک)  دنیا کے مشہورترین سرگودھا کے کینو کی فصل پک کر تیار ہوگئی۔

موسم سرما کے آتے ہی کینو  کی آمد کا بھی انتظار رہتا ہے۔ اسی کینو کی  پیدا وار ، مٹھاس اور اقسام کے حوالے سے سرگودھا دنیا بھر میں مشہور ہے۔ملکی پیداوار کا 70 فیصد کینو سرگودھا میں پیدا ہوتا ہے جہاں اب پھل تیار ہوکر اترنا شروع ہو گیا ہے۔ سالانہ  14 لاکھ ٹن سالا نہ کینو پید ا ہو تا ہے، یہی وجہ ہے کہ سرگودھا کی تحصیل بھلوال کو پاکستان کا کیلی فورنیا بھی کہا جا تا ہے جہاں کینو ، مسمی، فلوٹر  اور ریڈ بلڈ مالٹا سمیت 60  سے  زائد اقسام یہاں پیدا ہو تی ہیں۔

ماہر غذایت کا کہنا ہے کہ کینو  وٹامن سی کا سب سے اچھا ذریعہ ہے اور ہمیں کئی اقسام کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

مزیدخبریں