(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد ہواوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ تا ہم گلگت بلتستان، کشمیر اوربالائی خیبر پختو نخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔مغربی ہواؤ ں کا سلسلہ ہفتہ کے روز سے ملک کے بالائی/مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔