ایک تعیناتی سب پر بھاری ہو گئی
شیخ رشید | آئندہ 10 روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، صحیح فیصلہ ملک کو صحیح سمت میں لے جائےگا اور غلط فیصلہ انتشار برپا کر سکتاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شیخ رشید کہتے ہیں کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہو گئی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے لکھا کہ آئندہ 10 روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، صحیح فیصلہ ملک کو صحیح سمت میں لے جائےگا اور غلط فیصلہ انتشار برپا کر سکتاہے۔ تباہ حال معیشت مزید سنگین ہو سکتی ہے، ہر حکومت شوگر ملز مالکان مافیا کے زیر اثر ہوتی ہے، زیادہ شوگر ملیں سیاست دانوں کی ہیں جو وزراتوں میں بھی ہوتے ہیں جس کی سزا عوام اورکسان بھگتتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید لکھا کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، موجودہ حکومت نے صرف اپنے کیسز ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔
ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے،حکومت نے صرف اپنے کیس ختم کرواۓ ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہوجائیں گے،مہنگائی٣٠فیصد بڑھ گئی ہے،لوگ بجلی اور گیس کے بل دے نہی سکتے،خود ریلیف اورلوگوں کو تکلیف دی،٧ماہ کی٧٧وزراءکی حکومت نہ عوام میں جاسکتی ہے نہ مسائل حل کرسکتی ہے،٣بجے روات جاؤں گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 19, 2022
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی30 فیصد بڑھ گئی ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل دے نہیں سکتے، خود ریلیف اور لوگوں کو تکلیف دی، 7 ماہ کی77 وزراکی حکومت نہ عوام میں جا سکتی ہے نہ مسائل حل کر سکتی ہے۔